افغانستان کے علاقے ہرات میں ایک بار پھر 2 مرتبہ زلزلہ

�ہفتے کے روز افغانستان میں ہونے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائید افغانی لقمہ اجل بن گئے تھے -مگر زلزلوں کے آفٹر شاکس کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر 2 مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3 اور 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ افغانستان کے مغربی حصے میں آیا جہاں لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز ہرات سے 28 کلومیٹر دور تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک پورے افغانستان میں خوف کی فضا برقرار ہے اور آج آنے والے زلزلے کے بعد اس خوف میں مزید اضافہ ہوا ہے –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا