افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.4 شدت کے زلزے میں ملبے سے باڈیز نکلنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور ہر گزرتے پل کے ساتھ اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے -ہفتے کے روز آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی۔ افغان حکام کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ ملک کے مغربی صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔اس سے پہلے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ دنیا میں اکتوبر کے مہینے میں پاکستان یا برصغیر میں شدید زلزلہ متوقع ہے -جو افغانستان میں تباہی کی صورت میں پوری ہوئی –