افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ

جب سے امریکی افواج افغانستان سے نکلی ہیں اور نئی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے اس وقت سے اب تک افغانستان میں امن ایک بار پھر برباد ہوگیا ہے اور ایک سال کے عرصے میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اب ایک بار پھر خبر آئی ہے کہ کابل کی ایک مسجد میں ایک بار پھر شدت پسندی کا واقعہ پیش آیا یے

پولیس کے ترجمان خالد زردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ کابل کی ایک مسجد میں ہوا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے اب تک کتنے افراد جان سے گئے ہیں اس کی کنفرم اطلاعات نہیں ہیں ۔ کابل ہسپتال کی ایمرجنسی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہسپتال میں اب تک 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ 

انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے میں 35 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے تااہم ابھی اس کی تصدیق ہونا باقی ہے حملے میں امام مسجد کی شہاد ت کی بھی اطلاعات ہیں – حملے میں اس بار بریلوی فرقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے قبل اب تک زیادہ تر حملےہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک مخصوص فرقے پر ہی کیے گئے ہیں ۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف