افغانستان کے خلاف ٹیم کی فتح پر حسن علی کا جشن ؛ ٹیم کے اتحاد اور ہم آہنگی کی عمدہ مثال

 

پاکستان نے تیسری بار بنگلہ دیش کی ٹیم سے منہ سے فتح چھین لی اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے میچ میں عماد وسیم نے پھر ٹی ٹونٹی 2021 کے میچ میں آصف علی نے اور اس بار ایشیا کپ کے میچ میں نسیم شاہ نے افغانستان کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر افغانستان کے خلاف ناقابل تسخیر رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا

 

پاکستان کی ٹیم میں جتنا اتحاد بابر اعظم کی کپتانی میں دیکھنے کو ملا اس سے پہلے کبھی ایسا نہین دیکھا کہ ٹیم میں باہر بیٹھ کر میچ دیکھنے والا سینئر ترین کھلاڑی حسن علی جس نے پاکستان کو کئی ٹورنامنٹ میں کامیابی دلوائی سب سے پہلے نسیم شاہ کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آیا نسیم کو کاندھوں پر بھی اٹھاکر ایک
بار پھر قوم کا دل جیت لیا

آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ قوم کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم میں بھی مکمل ہم اہنگی ہے نسیم شاہ کا ری ایکشن بتا رہا تھا کہ وہ افغانستان کے جنونی کھلاڑیوں سے آصف علی کے ساتھ ہونے والے واقعے کا ردعمل ہے اور پھر پوری ٹیم نے میدان میں اتر کر فتح کو سیلیبریٹ کیا اور پوری قوم کو خوشیاں دیں
انشاء اللہ پاکستان بابر اعظم کی قیادت میں ایشیا کپ کا فاتح بن کر لوٹے گا اور فائنل میں ہمارا ببر شیر دھاڑے گا اور کیپٹن اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گااور وہ پرمارمنس دکھائے گا جس کی اس ورلڈ کلاس کپتان سے نہ صرف پاکستانی بلکہ ساری دنیا توقع رکھتی ہے

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز