افغانستان نے جیت کے لیے بھارت کو 273 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو 273 رنز کا ہدف دیدیا ۔ اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے اننگ کا آغاز کیا جسپریت بمرہ نے ابراہیم زردان کو 22 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا ۔ رحمت اللہ گرباز کا کیچ ٹھاکر نے پانڈیا کی گیند پر پکڑا، انہوں نے 21 رنز بنائے۔ رحمت شاہ 16 رنز بنا پائے، کریز پر کپتان حشمت اللہ نے کیپٹنز اننگ کھیلی وہ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے عظمت اللہ عمر زئی نے 62 رنز بنائے ۔ محمد نبی 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ایشان کِشن، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج میدان میں اترے ہیں بھارتی سٹار بیٹسمین شبمن گل آج کے میچ میں بھی ڈینگی بخار کے سبب شریک نہ ہوسکے ۔

افغان ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق شامل ہیں۔ اگرچہ بھارت یہ سکور چیز تو کرجائے گا مگر افغانستان کے پاس دنیا کے بہترین سپنر موجود ہیں جس کی بنا پر بھارت افغانستان میچ کے دلچسپ ہونے کی توقع کی جارہی ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی