افغانستان میں زلزلہ 14 افراد کی جان لے گیا ؛سینکڑوں زخمی

کچھ روز قبل ہالینڈ کے جیولوجیکل سروے نے پیشن گوئی کی تھی کہ پاکستان یا برصغیر میں ترکی یا مراکش کی طرز کا زلزلہ آسکتا ہے اب اس سائنس دان کی پیشن گوئی سچ ثابت ہورہی ہے پہلے بھوٹان کی زمین نے کروٹ لی اور اب افغانستان میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 14 افراد اس زلزلے کے نتیجے میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جاں بحق ادراد کی تعداد میں ملبہ اٹھنے کے بعد اضافے کی بھی خبریں ہیں –

 

افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے سبب عوام خوف کے سبب گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور گہرائی 10 کلومیٹر ہے، آے آر وائی کی خبر کے مطابق زلزلے سے اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا