افغانستان میں تیل نکل آیا :افغانی حکومت نے تیل کے 9 کنؤؤں سے تیل نکالنے کا کام شروع کردیا

لگتا ہے افغانستان پر بھی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے -بتایا جارہا ہے کہ افغانستان کے بعض علاقوں سے تیل اور گیس کے ذرائع دریافت ہوگئے ہین جس کے بعد اس ملک کی قسمت بدلنے والی ہے -اگر یہ تیل اعلیٰ معیار کا ہوا تو افغانستان بھی دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے -افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملک کے شمال میں کنوؤں سے تیل نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 

افغانستان کے سرکاری میڈیا بختار نیوز ایجنسی کے مطابق مائنز اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شیخ شہاب الدین دلاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی پیداوار کیلئے تکنیکی اور غیر تکنیکی عملے کی ملازمت کو ترجیح دی جائے گی جبکہ کان کی تعمیر نو کیلئے صوبہ سرپل کی آمدنی کو استعمال کیا جائے گا۔

 

تقریب میں شیخ شہاب الدین دلاور کے علاوہ طالبان کے متعدد سینئر ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے صوبہ سر پل میں قشقری آئل فیلڈ میں کنوؤں کا افتتاح کیا۔دوسری جانب کابل ٹائمز نے مائنز اینڈ پیٹرولیم کی وزارت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ قشقری بیسن میں 10 کنویں ہیں اور 9 میں سے 200 ٹن تیل نکالا جا رہا ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے