افغانستان کی نام نہاد اسلامی حکومت جو نبی پاک کی حدیث کے برخلاف خواتین کی تعلیم پر پابندی لگا کر غیر شرعئی حکم جاری کررہی ہے -افغانستان میں عورتوں پر سرعام تشدد کی ویڈیوز بھی آتی رہتی ہیں اور خواتین کے ساتھ افغانستان میں کنیزوں والا سلوک جاری ہے – افغانستان کے اس فیصلے پر پوری دنیا میں تنقید کی جارہی ہے اب اس پر افغانستان سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں -افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس سپنر راشد خان لڑکیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔
Taliban Ban Higher Education For Girls افغانستان میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی https://t.co/l9jWsppNTh
— ETVBharat Jammu&Kashmir (@ETVBharatJK) December 21, 2022
گزشتہ روز افغان میڈیا کے ذریعے خبریں سامنے آئی تھیں کہ افغانستان کی تعلیم برائے وزارت اعلیٰ نے تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا ہے ، جس پر سوشل میڈیا پر بہت شور اٹھ گیا کہ یہ کیا ہورہا ہے خواتین کے حقوق کیوں سلب کیے جارہے ہیں –
طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی،راشد خان لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت میں سامنے آ گئےhttps://t.co/vIFCLMYHzd
— Akhbaar.pk (@Akhbaar_pk) December 21, 2022
افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع دینے کا مطالبہ کیا گیا۔