اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججز کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے : عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے، ان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے ٹی وی پر آ کر سپریم کورٹ کے ججز پر جانبداری کا الزام لگا دیا ان کا کہنا تھا کہصاف نظر آرہا ہے کہ کچھ جج صاحبان عمران خان کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں انھوں نے ایک بار پھر ماضی کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک آڈیو لیک کی گئی، اس میں کس ٹرک کی بات ہو رہی ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک پر ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل دیدیا، انہوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر ۔۔!!“ ۔ اابھی بظاہر یہی دکھائی دے رہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے الیکشن کروانے کے فیصلے پر عمل کرنے پر بالکل آمادہ نہیں ہے جو ملک میں نیا بحران پیدا کرسکتی ہے –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل