اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

معین خان کے بیٹے اعظم خان انگلینڈ کےخلاف اپنی ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کے سبب سخت تنقید کی زد میں ہیں اور سوشل میڈیا پر سابق کھلاڑی بھی ان کی پرفارمنس اور فٹنس پر بات کرہے ہیں اس پر اب اعظم خان نے بھی خاموش احتجاج ریکارڈ کروادیا – اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں۔اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے۔

اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم یہ واضح نہیں کہ اعظم خان نے اسی وجہ سے پوسٹیں ہٹائی ہیں یا کوئی اور وجہ ہے، لیکن ممکنہ طور پر کرکٹر کی جانب سے بے پناہ تنقید اور میمز کے سبب تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ہتایا گیا ہے ۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔واضح رہے کہ اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستانی قوم کو شاداب خان اور اعظم خان کی ٹیم میں شامل کرنے پر بہت غصہ ہے ان کا خیال ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچز میں ان کی خراب کارکردگی کے سبب ہماری ٹیم جیتے ہوئے میچز بھی ہار سکتی ہے -کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ان دونوں کے صفر پر آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ بدل گیا تھا اور ہم وہ میچ ہار گئے تھے –

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر شیراز کے والد پر پاکستانیوں کی تنقید