اعجاز الحق اوروقاص اکرم کے بعد جمشید دستی بھی تحریک انصاف میں آگئے

عمران خان کی مقبولیت کا گراف حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ نامی گرامی قد آور شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہیں -ان میں سب سے بڑا نام اعجاز الحق کا ہے جو سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کے بیٹے ہیں اس کے علاوہ جھنگ سے 2 بار ایم این اے منتخب ہونے والے شیخ وقاص اکرم اور اب مظفر گڑھ کے 2018 میں 2 حلقوں سے ایم این اے منتخب ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 

جمشید دستی نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پارٹی سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی