اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

بے نظیربھٹو کی وجہ سے پیپلز پارٹی میں رہنے والے سینئر ترین رہنما اعتزاز احسن نے اس بات کی سختی سے تردید کردی کہ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان میرے اچھے دوست ہیں تو پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے میں اپنے خاندان کو کیسے چھوڑ سکتا ہوں انھوں نے کہا کہ میریے اپنے پارٹی قیادت کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں اس لیے میرا پیپلزپارٹی چھوڑنے یا کسی اور جماعت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ ٹی وی چینلز پر پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں، حالانکہ عمران خا ن سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوں، میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں،ان کا کہناتھا کہ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، اس لیے اس نے یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکلنا چاہئے،کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی نے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی آفر کی ہے ، کہاجاتارہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے۔
اعتزاز احسن کاکہناتھاکہ مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام پرویز مشرف سے ملا،پرویز مشرف نے کہا آپ وزیر اعظم بنیں، میں اس وقت پارٹی نہیں چھوڑی جب سب سے بڑی آفر کی گئی تھی تو اب تو اس جماعت کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی