اظہار تعزیت : شہباز شریف کا ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا دورہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے مگر یہ دورہ وہاں کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیت کی غرض سے کیا جائے گا ۔

اس سے پہلے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے شیخ زید کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان نے یو اے ای فیڈزریشن کی بنیاد رکھی جبکہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اسے مضبوط کیا اور مثالی ترقی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پچاس سال کی مسلسل محنت سے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنے والد کے ترقیاتی کام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات کو امت مسلمہ کے لیے عظیم نقصان بھی قرار دیا۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں