اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

پشاور (انٹرنیوز)جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف لے لیا ۔ گورنر ہاؤس میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔حلف اٹھانے کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ، سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا ، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری، آئی جی پی اختر حیات خان، سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم