اس وقت دنیا بھرمیں مجموعی طور پر12ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک جاکر بسنے والے کتنے پاکستانی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے قید ہیں ؟اس بارے میں شائید پہلی بار اعداد وشمار حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں -وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں سے 50فیصد صرف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ اخباری ذرائع کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں مجموعی طور پر12ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔ ان میں سے متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 3ہزار 100پاکستانی قید ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں میں 1ہزار 612 اور دبئی میں 1ہزار 488پاکستانی قید ہیں۔
 

اسی طرح سعودی عرب میں بھی تقریبا 3000  پاکستانی قید ہیں۔ اس کے علاوہ قطر میں 209، ترکی میں 329، یونان میں 811، ، بحرین میں 208، ، ملائیشیامیں 151، کویت میں 55 ، ڈنمارک میں 32، سری لنکا میں 94، مالدیپ میں 21، افغانستان میں 13، اردن میں 12، نائیجیریا میں 8اور برطانیہ میں 275پاکستانی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسی طرح عراق کی جیلوں میں 672 ، منامہ کی جیلوں میں 208، اسپین کی جیلوں میں 115، چین کی جیلوں میں 239 ، جرمنی کی جیلوں میں 119 ،آسٹریلیا کی جیلوں میں 44 اور امریکہ کی جیلوں میں 98 پاکستانی قید ہیں-

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز