پوری پاکستانی قوم منتظر تھی کہ مولانا فضل؛ الرحمان حکومت کی طرف جاتے ہیں یا اپوزیشن کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالتے ہیں آج مولانا نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی – ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے اٹھی تحریک دیگر صوبوں میں بھی پھیلے گی،تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا اب یہ تحریک بڑھے گی-
جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 2024 میں 2018 سے بھی بڑی دھاندلی کی گئی ۔ پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ غلط کو مانا ہے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے ، جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دینگے،بتایا جائے بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ملاقات کرنے آئے تو انہیں کہا کہ غلط راستے پر چل رہے ہیں ،نواز شریف کو اپوزیشن کی دعوت دی اور کہا کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ،سربراہ جے یو آئی کا کہناتھا کہ امن میں جےیوآئی کا کردار زیادہ ہے،بلوچستان سے اٹھی تحریک دیگر صوبوں میں بھی پھیلے گی،تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا اب یہ تحریک بڑھے گی انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں میں بیٹھے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا ۔اگر پی ٹی ائی بھی مولانا کے ساتھ کھڑیہوجاتی ہے تو پھر حکومت کے خلاف بیک فٹ پر انے کے علاوہ کوئی چارہ نہین ہوگا اس لیے قوی امکان ہے کہ جلد نون لیگ فضل الرحمان کے ساتھ ٹیبل ٹاک کرکے معاملات کو بہتری کی طرف لے جائے گی اور اگر پھر بھی مولانا نہ مانے تو پھر ملک مزید انتشار کی جانب بڑھے گا –
اس مرتبہ الیکشن میں 2018 سے زیادہ دھاندلی کی گئی ؛مولانا فضل الرحمان
21