اس سال 24 دہشت گرد حملوں میں سے 14 افغانیوں نے کئے؛سرفراز بگٹی

��پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے ان افراد کا بہت تعلق ہے جو پاکستان میں مقیم افغانیوں سے ملنے پاکستان آتے ہیں اور پھر حساس معلومات لے جاکر افغانستان میں چھپے شرپسندوں تک پہنچا دیتے ہیں -اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی مہاجرین کو فوری افغانستان واپس بھیجا جائے -اس حوالے سے نگران حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی یکم نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ اس سال 24 دہشت گرد حملوں میں سے 14 افغانیوں نے کئے؛سرفراز بگٹی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پاسپورٹ کے بغیر بھی غیر ملکی آتے جاتے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا انہیں یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، خود بخود پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ یکم نومبر کے بعد خصوصی ٹاسک فورس جائیداد ضبطگی کا عمل شروع کرے گی۔ ملک میں 44 لاکھ افغانی موجود ہیں، جنوری سے اب تک 24 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 14 افغانیوں نے کئے۔ انھوں نے پاکستان عوام سے بھی اپیل کی کہ ان لوگوں کی اطلاع حکومت کو دیں جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں ، جو اس کام میں حکومت کی معاونت کرے گا اسے انعام دیا جائے گا۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف