اس سال مال روڈ پر عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی :پنجاب حکومت

پاکستان کے بڑے شہروں میں گزشتہ کئی سالوں سے عورت مارچ کیا جارہا تھا اس روز ماڈرن خواتین اور خواجہ سرا نہایت مختصر لباس پہن کر شرکت کرتی رہی ہیں جس پر ان کے اس رویے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جاتی تھی -اس روز ان کے سڑکوں پر آنے سے نقص امن کا خدشہ بھی لاحق ہورہا تھا اس لیے اب لاہور کی شہری انتظامیہ نے عورت مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو مال روڈ پر مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے جماعت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر عورت مارچ کی انتظامیہ کو ایوان اقبال، ناصر باغ، الحمرا ہال سمیت مال روڈ پر مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی، خواتین کی این جی اوز اور سول سوسائٹی نے عورت مارچ کیلئے ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کو درخواست دی تھی تاہم انہوں نے اجازت دینے سے معذرت کر لی۔ رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی رپورٹس میں عورت مارچ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں، اس بنیاد پرعورت مارچ کی درخواست منظور نہیں کی۔عورت مارچ انتظامیہ نے موقف دیا کہ مظاہرہ ان کا آئینی حق ہے، اس سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، 8 مارچ کو ناصر باغ کے قریب مارچ کریں گے۔ اگر خواتین سڑکوں پر آتی ہیں تو مزہبی حلقوں کی جانب سے بھی احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس کی وجہ سے اگر مرد و خواتین کا سڑکوں پر تصادم ہوتا ہے تو پاکستان کا منفی امیج دنیا میں جائے گا –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں