اس سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے

پاکستان میں ہرسال حج کے خواہشمند افراد کی تعداد زیادہ ہوتی تھی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے کوٹہ کم افراد کو ملتا تھا جس کی وجہ سے قرعہ اندازی کرنا پڑتی تھی مگر گزشتہ سال معاملہ بالکل الٹ ہوگیا تھا اور حج اتنا مہنگا ہوگیا تھا کہ کوٹے سے بھی کئی ہزار کم افراد حج کے لیے مکہ روانہ ہوسکے تھے -اب اس سال کیا ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا -مگر سعودی عرب نے ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دی گئی ۔ حج 2024 کے لیے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے۔

گزشتہ برس بھی پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی اور حج مہنگا ہونے کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی جس پر شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس سال حج گزشتہ سال کی نسبت سستا ہوگا ۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے