اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ؛بھائی جاں بحق

فیصل آبا د کی معروف سٹیج اداکاہ بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں آگئیں -ان کی گاڑی پر دوسری گاڑی سے فائرنگ کی گئی جس مین ان کے بھائی کی جان چلی گئی -کل رات فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔

 

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ فیصل آباد میں سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کی وجہ سے پیش آیا یا یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے – خیال ہے کہ اس پر اداکارہ مالا جلد موقف پیش کردیں گی –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی