اسٹبلشمنٹ 2 سال کےلیے نئے لاڈلے کی تلاش میں ہے ؛ وفاقی وزیر کا بڑا الزام

سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرنے والی اسٹیبلیشمنٹ پر مسلم لیگ ن نے سنگین الزام عائید کردیا مسلم لیگ کے ایک اہم رہنما کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے پی ڈی ایم اور عمران خان دونوں کو 2 سال کے لیے سیاست سے آؤٹ کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور وہ اب کسی نئے لاڈلے کی تلاش میں ہیں جسے 2 سال کے لیے ہم پر مسلط کیا جائے گا –
ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں ایک بار پھر کسی “ٹیکنوکریٹ”سیٹ اپ کی بازگشت سنائی دیتی ہے، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاشی بحران حل کرنے کے لئے لایا جانا والا یہ سیٹ اپ 2 سال تک چلے گا۔ وہ سوچتے ہیں کہ 2 سال میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا،

 

 

پھر وہ کسی اور لاڈلے کو لا کر کرسی پر بٹھا دیں گے،تب تک ہمیں سائیڈ لائن کیا جا چکا ہو گا، نئے پلان میں نہ ہم قابل قبول ہیں اور نہ عمران خان ۔ ہم نے اپنی پارٹی لیڈرشپ کو بتا دیا ہے کہ ہم ایسی کسی بھی پلاننگ کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں عوامی نمائندوں کو کھیل سے باہر کر کے کسی ٹیکنوکریٹ کے ہاتھ ملک پکڑا دیا جائے –
اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھےجانے والے صحافی کا کہنا تھ کہ الیکشن یا ٹیکنووکریٹک حکومت کے حوالے سے “ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم بہت سے آپشن زیر غور ہیں ان میں سے ایکیہ بھی ہے ، اگست تک اس پارلیمنٹ کی مدت پوری ہو جائے گی، تب تک معاملات بھی بہت حد تک کلئیر ہو جائیں گے۔

اگر معیشت ٹھیک ہوتی نظر آئی تو پھر الیکشن ضرور ہوں گے البتہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث انتخابات میں کچھ دیر بھی ہو سکتی ہے-مگر یہ حل قابلقبول اس لیے نہیں ہے کہ عمران خان کے پاس پوری عوامی طاقت ہے جس کے آگے بند باندھنا اتنا آسان نہینیہ کچھ لوگوں کی کوشش اور خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس پر عمل درآمد ناممکن ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور