اسمبلی تحلیل ہونے میں 4گھنٹے سے بھ کم وقت رہ گیا مگر ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے نہیں آسکا ایسا لگتا ہے کہ ابھی کچھ دن اور شہباز شریف صاحب ہی اس عہدے پر کام کریں گے -وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس بھی شروع ہوگیا کابینہ اجلاس کے دوران بھی اتحادیوں کی جانب سے دیئے گئے نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت اتحادی جماعتوں کی متعدد بار مشاورت ہوئی ہے تاہم نگران وزیراعظم کے نام کا قرعہ تاحال نہیں نکلا۔ آج وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ تعطل کا شکار ہے۔ �
وزیراعظم کی ایڈوائس پر آج شام 7 بجے کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کی سمری کے بعد فوری اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا صدر کی صوابدید ہو گی۔ بحرحال حکومت اور پیپلز پارٹی کچھ بھی کرلیں آج انہیں ہر صورت نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان تو کرنا ہی پڑے گا ورنہ جاتے جاتے حکومت پر بے بسی اور بےچارگی کا ایک اور الزام لگ جائے گا -رؤؤف کلاسرا جو نون لیگ کے قریب سمجھے جانے والے صحافی ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی معلوم نہیں کہ نگران وزیراعظم کسے بنایا جارہا ہے –