اسمبلی میں تقریر کے بعدخواجہ آصف بڑی مشکل میں پڑگئے

خواجہ آصف اسمبلی میں سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی طلبی کی تقریر کے بعد نئے مشکل میں پڑ گئے ہیں جس کا اعتراف انھوں نے خود میڈیا کے پروگرامز میں کیا ہے – خواجہ آصف نےخود کوملنے والی دھمکیوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی، ہمیں بریفنگ میں امید دی گئی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آئیں گے تو ملک میں امن ہوگا مگر ملک میں امن نہیں آرہا اہم سرکاری اہلکاروں پر حملے جاری ہیں، اب ہونے والی شہادتیں اسی میٹنگ کا شاخسانہ یا تسلسل ہے، ہمیں جو دلاسے دیئے گئے وہ غلط ثابت ہوئے کوئی تو جواب دے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو رضاکارانہ طو ر پرپارلیمنٹ میں آکر مؤقف واضح کرنا چاہیے، میں نے ایک مطالبہ کیا اس کے شاخسانہ میں مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں میرے خلاف پریس کانفرنس کریں گے، میں نے یہی جواب دیا کہ آپ پریس کانفرنس کرلیں ۔

خواجہ آصف نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہر الیکشن ساکھ کا بحران پیدا کردیتا ہے حالانکہ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی جیت میں سابق آرمی چیف کا اہم کردار تھا اور اس بار بھی انہین خاص طبقے کی حمایت کے بعد ہی کامیابی کا پروانہ ملا اور وہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر پھر وزیر دفاع بن گئے ،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں تو 2013ء اور 2018ء کے الیکشن کی بھی کرلیں۔ صرف وفاق اور پنجاب میں الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے، الزام تو کے پی میں بھی لگا ہوا ہے ان کے اپنے لوگ الزام لگارہے ہیں، خیبرپختونخوا میں دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کرواتے ، 2018ء کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، میں نہیں مانتا کہ 2024ء کے الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے، 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی پر کمیشن بنایاگیا تھا تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ کانگریس نے یہ معاملہ اپنے حلقوں میں پاکستان کو خیرباد کہنے والے امریکی شہریوں کو خوش کرنے کیلئے اٹھایا۔ مگر لگتا یہی ہے کہ ان کی اس تقریر اور اس پر قائم رہنے کے سبب انہیں آنے والے وقت میں کافی خمیازہ بھگتنا پڑے گا کیونکہ ان کی اس خواہش سے شہباز شریف کبھی اتفاق نہیں کریں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی