پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پرویز الٰہی اور محمود خان کی موجودگی میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ کل پرویز الہی نے راولپندی کا دورہ کیا تو ان کے کردار پر ایک بار پھر سوال اٹھ گئے کہ وہ اسلام آباد کس سے ملنے اور مشورہ کرنے گئے ہیں
تاہم پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین کی آج دوپہر عمران خان سے ملاقات ہو گی ،مونس الٰہی کی گزشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، مونس الٰہی کی اسلام آباد، پنڈی میں گزشتہ رات اہم ملاقات ہو ئی ۔پرویز اور مونس الہی چاہتے ہیں کہ اس وقت اسمبلیاں نہ توڑی جائیں اس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں –
عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے مگر حقیقی آزادی کانعرہ لگانے اور خوف کے بت توڑنے کی بات کرنے والے خان کو یہ جوا تو کھیلنا پڑے گا -اور اس کے بعد پرویز الہی کا اصلی روپ بھی سب کے سامنے آجائے گا اور ان لوگوں کا بھی جنھوں نے کہا ہے کہ اب فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی –