اسلام آباد (انٹرنیوز) الیکشن کمیشن نے قومی صوبائی اسمبلیوں کی23نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 ، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1نشست پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کوہوں گے۔
اسمبلیوں کی23نشستوں پر ضمنی انتخابات 21اپریل کوہونگے ،الیکشن کمیشن
