اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام ہنیہ کے بعد فلسطینی صدر کا پوتا بھی شہید

فلسطین اور اسرائیل کی جنگ میں عام افراد کے ساتھ اب حکومتی عہدیداران کے اہل خانہ بھی محفوظ نہیں رہے پہلے اسرائلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھتیجے کے مرنے کی خبریں آئیں اور اب فلسطینی صدر کے پوتے کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں –
اسرائیل فوج کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا شہید ہوگیا۔اسرائیلی بمباری سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر زمین تنگ کرنے میں مصروف ہے – ہسپتالوں پر یہ کہہ کر بم برسادیے جاتے ہیں کہ یہاں حماس کے جنگجو چھپے ہوئے ہیں جس میں ایک فیصد بھی صداقت نہیں ہے –

امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل 46 ویں روز محصور غزہ پر بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی فضائیہ ہزاروں ٹن بارود گراچکی ہے۔مغرب کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی مسلسل جاری ہے جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے –

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرچکی ہےجن میں 5840 بچے، 3920 خواتین، 205 طبی عملے کے ارکان جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں، وہ بھی میڈیکل کی طالبہ تھیں۔البتہ آج سے یہ خبریں منظر عام پر آنا شروع ہوگئی ہیں کہ حماس اور اسرائیل 4 روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں تاہم جب تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوجاتا فلسطینیوں کے لیے ہر دن اور رات روز قیامت سے کم نہیں ہے –

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں