اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججزکے خط پر قاضی کا ایکشن

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ کئی ماہ سے ان پر زور اور دباؤ ڈال کر فیصلے کروائے جارہے ہیں، انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کئی ججز کے گھروں کی خفیہ ویڈیوز بھی بنائی گئی ہیں اور بعض ججز کے گھروں کو ٹارگٹ کیا گیا یا ان کے رشتہ داروں کو اٹھالیا گیا تاکہ طاقت ور حلقوں کی مرضی کے فیصلے سنائے جاسکیں اس حوالے سے انھوں نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی تھی جس پر اب قاضی فائز عیسیٰ نے ایکشن لے لیا ہے -چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی �کی خبر کے مطابق فل کورٹ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے،فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اس حوالے سے کچھ دیر پہلے چیف جسٹس سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ملاقات کی۔ججز کے خط کے بعد وکلاء کی جانب سے بھی پرزور مزمتی بیان سامنے آرہے ہیں -اب دیکھتے ہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ اس حوالے سے کیا فیصلہ لیتے ہیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم