اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھایا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے تین نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز نے جمعرات کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس سمن رفعت سمیت نئے ججوں سے حلف لیا۔ تقریب میں وکلاء، ججز اور دیگر شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Image Source: The Nation

حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے ججز نے اپنی عدالتوں میں اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیئے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے تین ایڈیشنل ججز کو ریگولر کرنے کی منظوری دی تھی۔
صدر نے تینوں ایڈیشنل ججوں کو آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت ریگولر کر دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم