اسلام آباد ہائی کورٹ نے کپتان کی فریاد سن لی:9 کیسز میں ضمانت منظور

آج پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا -عدالت نے عمران خان کی ضامنت منظور کرلی -اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔

 

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9مقدمات میں ضمانت خارج کئے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیرالتوا تصور کی جائیں۔

 

 

چیئرمن پی ٹی آئی کی 6درخواستیں سیشن کورٹ اور 3انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت تھیں۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم