اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا

آج اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے -ان میں 2 خواتین سینیٹر فلک ناز اور شیریں مزاری شامل ہیں جبکہ تیسرے فواد چوہدری ہیں جنہیں آج رہائی کا پروانہ تھمایا گیا –
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوادچودھری کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کر دیاگیا،ڈی سی ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں حکومتی وکیل کی جانب سے فواد چوہدری کے ٹویٹس دکھائے گئے جس میں کارکنان کو احتجاج کے لیے کال دی گئی تھی اس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کیا –

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میں نے ان کی توہین عدالت کی درخواست دیکھی بھی نہیں ،میں اپنے آفس کوتوہین عدالت کی فائل تیار کرنے کا کہوں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضمانت کا حکم موجود تھا،میری عدالت میں جب توہین عدالت کا کیس شروع ہو جائے تو رکتا نہیں،اس لئے وقت دے رہے ہیں کہ سوچ لیں،آپ کے سوچنے تک فوادچودھری کمرہ عدالت میں بیٹھیں گے۔ جج نے کہاکہ 9 مئی خوشگواردن نہیں تھا ،خدشات درست تھے، درخواست گزار رہائی کے بعد بیان حلفی دیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے،یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے،اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے کہاکہ فیصلہ سنانے تک فوادچودھری کمرہ عدالت میں موجود رہیں گے ۔عدالت نے بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کی رہائی کا حکم دیدیا۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا