�ایک سال قبل عمران خان پر ٹیریان وائٹ کے حوالے سے ایک مقدمہ چلایا گیا تھا مگر اس کو 2 ججز نے ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا مگر تیسرے ے جج نے اس کے بعد فیصلہ سنانے کی بجائے بینچ ہی توڑ دیا تھا -اب ایک سال بعد چیف جسٹس اسلام آباد نے ایک تین رکنی بینچ بنا کر سماعت کرنے کو کہا تھا جس نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست خارج کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آبادکے لارجر بنچ نے سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست پہلے ہی بنچ خارج کر چکا ہے،اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔اس لیے اب اس کیس کو کسی طور نہیں سنا جاسکتا –