اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی بریت کو چیلنج کرنے والی نیب کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جمعرات کو پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں مسترد کر دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمات میں نیب کی چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

Image Source: Daily Times

آج سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے میرٹ پر زرداری کے خلاف نیب کی درخواستیں خارج کیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب انسدادِ بدعنوانی کے نگراں ادارے نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 1990 کی دہائی کے ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپنی اپیلیں واپس لینے کی کوشش کی تھی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے یہ ریفرنسز زرداری کے خلاف 25 سال قبل دائر کیے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کو بعد میں 2014 اور 2015 میں بری کر دیا گیا تھا۔
نیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ آصف زرداری کے خلاف دستیاب ریکارڈ کافی نہیں اور زرداری کے خلاف ریفرنسز میں صرف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں ریکارڈ پر ہیں۔
گزشتہ ماہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کو نئے قانون کے تحت 25 سال پرانے مقدمات میں زرداری کی بریت کے خلاف مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے 20 اکتوبر تک کا وقت دیا تھا۔
اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں اپنی بریت کی اپیل واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم