اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی الیکشن کی تاریخ کے لیےسپریم کورٹ میں درخواست

پورے ملک میں اس وقت یہی بات کی جارہی کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کرواناپڑیں گے -یہاں تک کہ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما اور صحافی بھی نون لیگ والوں کو سمجھارہے ہیں کہ اگر 90 روز میں انتخاب نہ ہوا تو آئین کے آرٹیکل 6 کا اطلاق اسی طرح نافز العمل ہوگا جیسا کہ عمراں خان کی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ہوا تھا مگر حکومت کچھ اور ہی سوچ رہی ہے -اب ان کے لیے مشکلات میں اضافے کی ایک اور وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی ان کے خلاف درخواست ہے جو سپریم کورٹ میں پیش کی گئی –

 

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے الیکشن تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے ،سپریم کورٹ حکم دے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ،درخواست میں پنجاب، خیبرپختونخوا کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہیں ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم