اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججزکو کیمیکل لگےخطوط موصول

پاکستان میں جب سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے ؛ایک مصیبتوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے – ملک میں اتنی افراتفری ہے کہ یہ پتہ نہین چل رہا کہ کل آنےوالے دن کیا ہوجائے -سب اداروں کی عزت و تکریم ختم ہوگئی ہے اور ادرے ایک دوسرے پر الزامات عائید کررہے ہیں -آج اس مین اایک اور اضافہ اسوقت ہوا جب اسلام اباد ہائی کورٹ میں مشکوک خطوط پہنچ گئے جن کے بارے میں یہ گمان ہے کہ یہ ججز کو درانے اور دھمکانے یا ان کی صحت کی خرابی کے لیے بھیجے گئے -چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سمیت 8ججزکو مشکوک خطوط موصول ہو ئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا،اسلام آباد پولیس کےماہرین کی ٹیم ہائیکورٹ پہنچ گئی ۔

پاؤڈر کیا ہے؟ماہرین کی ٹیم اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔عدالتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباداور ڈی آئی جی سکیورٹی کو فوری طلب کرلیا۔تاہم اب پولیس کیرپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ یہ کیمیکل خطرناک تھا یا کسی شہری نے شرارت کے طور پر یہ خط ہائی کورٹ بھیج دیا تھا –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی