اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو کسی بھی قسم کی کاروائی سے روک دیا -دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو 5 بجے طلب کرلیا -عمران خان کے خلاف بنائے جانے والے 80 کیسز کی تفصیل بھی آج ہی طلب –

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے انڈر ٹیکنگ موصول ہونے پر مشروط طور پر وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں، عدالت نے کہا کہ عمران خان کی انڈر ٹیکنگ آ گئی ہے اور وہ پیش ہونا چاہتے ہیں، خواجہ حارث کو عدالت نے کہا کہ کورٹ کے سامنے انڈر ٹیکنگ ایک بیان کی حیثیت رکھتی ہے ، خلاف ورزی کے نتائج بھی ہوں گے ، ملزم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے ،خواجہ حار ث نے کہا کہ انڈر ٹیکنگ ابھی قائم ہے اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کیلئے درخواست بھی دی ہے ۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ عمران خان کل اسلام آباد سیشن کورٹ میں پیش ہوجائیں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم