کل شہباز شریف منگلا ڈیم کے دورے کے لیے گئے تو اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے انہیں کئی بار ٹوکا جس پر شہباز شریف نے آج جوابی وار کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینٹورس مال ہی سیل کردیا -وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے حکام اور مقامی پولیس کی ٹیم نے سینٹورس مال پر چھاپہ مارا اور انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ گارڈز کو بھی باہر نکال دیا جس کے بعد عمارت کو سیل کر دیا گیا۔سی ڈی اے نے کہا کہ مال کو ‘غیر قانونی استعمال’ پر سیل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اکتوبر میں مال میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی تھی لیکن آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے ترجمان نے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، جو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے ترجمان راجہ عثمان نے دعویٰ کیا تھا کہ سینٹورس مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی کیونکہ وفاقی حکومت سیاسی صورتحال کی روشنی میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہی سینٹورس مین لگنے والی آگ کی ذمہ دار تھی ۔سینٹورس کو سیل کرنے کے معاملے پر عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ “اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنےپر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سےشہبازشریف کی سرزنش پر پی ڈی ایم مافیاکےذریعے سینٹورس مال کا سیل کیاجانا ظاہرکرتاہےکہ گزشتہ 8 ماہ سےپاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے، چیئر مین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس سےکشمیریوں کوبھی منفی پیغام جاتاہے، ؟”کپتان نے ایک بار پھر عدلیہ سے استفسار کیا کہ کیا ججز اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے ؟کیا وہ قانون کے محافظ نہیں؟