چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے۔کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں پولیس ان کو روکنے کے لیے شیلنگ کررہی ہے –
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر پولیس نے کارکنان کو پیچھے ہٹانے کی کوششیں شروع کر دیں، عمران خان کی عدالت پیشی کیلئے راستہ کلیئر کروایا جانے لگا۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے سرینگر ہائی وے پر موجود ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچنے پر ہی انہیں ضمانت مل جاتی ہے۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہرگز نہیں، زمان پارک کی تلاشی پر مریم نواز کی بات درست ثابت ہو گئی۔ اس وقت عمران خان اپنے کارکنان کے ساتھ تمام رکاوٹیں عبور کرکے عدالت پہنچ گئے –