اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار روبینہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل روبینہ شہباز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوئیں ، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،روبینہ شہباز اپنے گھر سے ڈیوتی پر جانے کے لیے نکلی تھیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ،وہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سر میں شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحوم ہیڈ کانسٹیبل روبینہ شہباز کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں ادا کی جائے گی ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی