اسلام آباد پولیس کا مجرموں پر کریک ڈاؤن ؛11 افراد گرفتار

اسلام آباد(انٹرنیوز)تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن11جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 222گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بو ر پستول برآمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پو لیس نے ملزم جنگ گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,020گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم محمد شہباز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عد دتیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد آہنی مکا برآمد کرلیا، تھا نہ کو رال پولیس نے غیر قا نو نی طو رپر پٹر ول فروخت کر نے پر چار ملزمان حبیب الر حمن، محمد وسیم، عبدالغنی اور علی رشید کو گرفتار کرلیا، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم عتیق الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 250گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنا ؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا