اسلام آباد میں کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کو شہید کرنے والے ملزمان گرفتار

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک فوٹج وائرل ہوئی تھی جس میں دو ڈاکو باپ اور بیٹے کو ان کی فیملی کے سامنے جان سے مار دیتےہیں -آج معلوم ہوا ہے کہ ان ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا ہے -اسلام آباد پولیس نے جی الیون میں کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کو شہید کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بنوں سے گرفتار کیا ،ملزمان سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس کے ہیڈکانسٹیبل اوران کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف نے موٹر سائیکل چراتے مسلح ملزمان کو دبوچ لیا اور بیٹے کو آواز دی،پولیس اہلکار کو حاوی دیکھ کر لڑائی کے دوران ایک ملزم نے پستول نکال لیا،دوسرے ملزم نے محمداشرف کو سینے پر گولی مار دی۔ جس کے بعد مسلح ملزمان نے بیٹے کو بھی گولیاں مار دیں۔جیسے ان دونوں نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے ماں بہنوں کے سامنے ان پولیس افسر اور ان کے بیٹے کی جان لی تھی سپریم کورٹ اس کیس کا فوری فیصلہ کرے اور انہیں عوام کے سامنے اسی مقام پر اسی طرح گولیاں مارے جہاں یہ جرم ہوا تھا تاکہ دوسرے شرپسند اس سے عبرت پکڑیں –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی