وہ سبکدوش ہونے والے ترک سفیر احسان مصطفی یردوگل سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامی اور تکنیکی طریقوں کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے اور ایف آئی اے، نادرا اور ترک امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے کیونکہ یہ عناصر اپنے ملک کا نام بدنام کرتے ہیں۔