اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ ؛4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ سمیت 4 افراد کی زندگی کا چراغ گل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین جھنگ سیداں ابرار شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، اور گارڈ کو بھی سنبلنے یا جوابی فائرنگ کا موقع نہ مل سکا – فائرنگ کے نتیجے میں سید ابرار شاہ، ان کا بیٹا، ملازم اور گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔مرنے والے دیگر افراد کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے ناموں سے ہوئی ہے

قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ۔

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ابھی تک یہ واردات سابق دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتولین کے اہل خانہ سے بات چیت کے بعد ہی پولیس اپنا موقف بیان کرسکے گی -پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کے تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کر لیں گے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی