اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کی رات دیر گئے پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور دو مسلح ڈاکو ہلاک جب کہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ایک موٹر سائیکل سوار نے پستول نکال کر پولیس پر فائرنگ کر دی۔

Image Source: AA

جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو شہر کے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنا، کراچی میں پولیس نے رات بھر پانچ مختلف فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار مشتبہ افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی