اسلام آباد میں سیاسی کشیدگی : ون ڈے میچزسیریز لاہور منتقل کرنے کا پروگرام

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال ہوم سیریز، 29 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کے پس منظر میں حالات غیر مستحکم رہنے کی صورت میں لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے اور اسلام آباد میں اپوزیشن اور حکومتی جلسوں کے سبب تصادم جیسی صورتحال کے امکانات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہنگامی منصوبہ تیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تاہم اس بارے میں فیصلہ ابھی زیر غور ہے اور پی سی بی نے ابھی اسلام آباد میں ہوٹل کی بکنگ منسوخ نہیں کی ہے جہاں دونوں اسکواڈز کو 26 مارچ کو چیک ان کرنا ہے۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر سیاسی عدم استحکام برقرار رہتا ہے تو ’تمام چار وائٹ بال ون ڈے میچز قذافی اسٹیڈیم میں منتقل کردیے جائیں گے جہاں ٹیمیں 21 مارچ سے شروع ہونے والا سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں آسٹریلوی وائٹ بال ٹیم کے ارکان کا بڑا حصہ 24 مارچ کو لاہور پہنچنا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے