اسلام آباد میں بھی کمسن بچہ ڈور پھرنے سے زخمی

ابھی فیصل آباد میں نوجوان محمد آصف کی موت کے واقعے کی دھول نہیں بیٹھی تھی، اس کا کفن میلا نہیں ہوا تھا کہ اسلام آباد میں بھی ایک کم عمر بچہ اس قاتل ڈور کا شکار ہوگیا –

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکٹر جی الیون مرکز میں بچہ گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر کھڑا تھا کہ اچانک دھاتی ڈور گلے میں پھر گئی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی حالت اب کیسی ہے ۔پابندی کے باوجود اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے لیکن پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی