اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کوہونگے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدر آباد کے بعد اسلام اباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا -الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوار کو یکم دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے جبکہ پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی ۔

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،28 نومبر کواپیلوں پر فیصلے ہو جائیں گے ۔

 

 

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ 30 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بھی تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی عدالت عظمیٰ میں کروادی ہے اور بعض نیوز چینلز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والا کاغز تک خرید لیا گیا ہے اور اس طرح جب سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو الیکشن کرانے کے احکامات دے گی فوری طور سے انتخابات کا علم ملک بھر میں شروع ہوجائے گا-

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟