اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا: چیف جسٹس ہائی کورٹ

پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کس قدر مخدوش ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے دارلخلافہ جس کی آبادی اور ایریا بھی بہت محدود ہے وہاں عدالت کے ایک اہلکار کو ہی لوٹ لیا گیا –
جس کے بود عام تاثر یہی جارہاہے کہ وفاقی دارالحکومت بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے -ڈاکؤؤں نے اب اہم ترین سرکاری افسروں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے – اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکریٹری کو بھی اسلام آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر افسر کیساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، میرے سیکریٹری شام کو واک کیلیے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا