اسلام آباد: شٹرنگ گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے: پولیس

اسلام آباد: ایک زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کا شٹرنگ ہفتے کی صبح گرنے سے کم از کم دو مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جس سے علاقے کے راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تین مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا جبکہ باقی دو کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Image Source: The News International

واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس پر بھاری تعمیراتی مٹیریل ڈالا جا رہا تھا کہ حصہ دھنس گیا۔
قریبا 5.6 کلومیٹر طویل بہارہ کہو بائی پاس (بشمول 1 کلومیٹر فلائی اوور) مری روڈ مالپور سے شروع ہوتا ہے اور مری روڈ پر جوگی بس اسٹاپ کے قریب ختم ہوتا ہے جہاں سے فلائی اوور شروع ہو کر مری کی طرف مقامی بازار کے اختتام تک جاتا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی