اسلام آباد: سینکروں اساتزہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ

اسلام آباد میں جمعرات کی صبح سینکڑوں اساتذہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کو ماتحت کرنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے اسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ انہیں پولیس نے درمیان میں روک کر آگے بڑھنے سے روک دیا۔

پولیس نے اساتزہ کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روک دیا جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیاں تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہوگئی اس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ سڑکوں سے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام سے کھیل رہی ہے۔ ہم طلباء کی زندگیوں کو اس طرح تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل 21 نومبر کو وفاقی نظامت تعلیمات اور تمام تعلیمی اداروں کو میئر اسلام آباد کے انتظامی کنٹرول میں رکھا گیا تھا۔ اساتذہ تب سے احتجاج کر رہے ہیں اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان