رانا ثناللہ کی مشکلات میں کمی نہیں آپارہی جب سے انھوں نے عمران خان پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی ہے لگتا ہے انھوں نے اپنے اوپر ہاتھ رکھنے والوں کو ناراض کردیا ہے-
عدالت سے بھی ان کو ریلیف نہیں تکلیف ہی مل رہی ہے اسی لیے وہ اسلام آباد تک محدود ہوگئے ہیں اور اب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم کو نئی ہدایات جاری کر دیں –
پنجاب حکومت کا رانا ثنااللہ کو پنجاب میں داخلے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ
رانا ثنااللہ کو پنجاب داخلے پر گرفتار کیا جائے گا ۔۔۔عمر سرفراز چیمہ
ملک کا وزیر داخلہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں داخل نہیں ہوسکتا۔۔۔ قسمت— Gulfam AwAN (@Awan9263) October 14, 2022
ایک نجی ٹی وی نے ایک حیران کن خبر بریک کی ہے جس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ٹیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ راناثنا اللہ اسلام آباد کی حدود سے جیسے ہی نکلیں انہیں گرفتار کرلیا جائے ۔
اینٹی کرپشن پنجاب کا کہناہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کر رکھے ہیں ،اسلام آباد پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
"رانا ثنااللہ کو پنجاب داخلے پر گرفتار کیا جائے گا ، آئی جی پنجاب کو کہیں گے کہ۔۔"۔عمر سرفراز چیمہ@OmarCheemaPTIhttps://t.co/5B9cyfQNkf
— Siasat.pk (@siasatpk) October 14, 2022
یہ کتنی حیران کن بات ہے کہ رانا ثناللہ جو اس وقت وفاقی وزیر داخلہ ہین اسلام اباد سے باہر زمینی سفر تک نہیں کرسکتے اور نہ ہی ائیر پورٹ تک جاسکتے ہیں
ایسے تو پی ٹی آئی کی ایک اور بات پوری ہوگئی جو 22 جولائی کے بعد سے دعویٰ کرہے ہیں کہ پنجاب میں ان کی حکومت آجانے کے بعد شہباز حکومت صرف 15 کلومیٹر تک محدود ہو گئی ہے –
اب دیکھتے ہیں کہ رانا ثنااللہ ضمنی ایکشن کے روز بھی اسلام آباد میں ہی رہتے ہیں یا وہ پاکستان کے مختلف شہروں کا وزٹ کرنے کا خطرہ مول لیں گے
اگر وہ اسلام آباد ہی رہے تو یہ بھی پاکستان کی تاریخ کا انوکھا اور نرالہ واقعہ ہوگا –